اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی نو منتخب اور مدت مکمل کرنے والے بارعہدیداران نے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے وفد کی قیادت صدر بار قلب حسن نے کی جبکہ سبکدوش عہدیداروں کی قیادت سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کی۔ قائم مقام چیف جسٹس گلزا ر احمد نے کہا کہ بار اور بینچ انصاف کی گاڑی کے 2پہیے ہیں۔ ادارے کی بہتر ی کیلئے بار اور بینچ میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔ امان اللہ کنرانی نے قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات کو سراہا جبکہ نومنتخب صدر قلب حسن شاہ نے چیف جسٹس کو عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر باڈی ممبران نے چیف جسٹس کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔