اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ (ن )خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ساجد مہدی نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ۔چیئرمین کمیٹی نے خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست کی تھی،پروڈکشن آرڈرز کا نوٹیفکیشن متعلقہ اداروں میں بھیج دیا گیا۔خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی میں شرکت کا سمن بھی جاری کیا گیا لیکن انہیں کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔