پشاور(آن لائن)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 25اضلاع میں ٹیکس سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پشاور ، ابیٹ آباد ، مردان ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مالاکنڈ ، سوات سمیت ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ٹیکس سروے میں چھوٹے تاجروں پر فکسڈ ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ گھریلو و صنعتی یونٹس کے سروے میں انہیں انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کے نظام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں ٹیکس سروے کی کامیابی کے لئے باہمی مشاورت بھی شروع کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسی گوشوارے کے مطابق ٹیکس سروے میں ایف بی آر کے حکام پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہر دکان ، کاروباری و صنعتی اداروں اور گھر گھر جا کر نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش کرینگے ۔