پشاور (92نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے قبائلی اضلاع کی خواتین کو لیویز فورس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے سیکرٹری محکمہ داخلہ کو باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے پہلے خواتین کی چیکنگ کے لیے قبائلی اضلاع میں خواتین اہلکار تعینات نہیں تھیں ۔