لاہور (جنرل رپورٹر) قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے امراض چشم اور نابیناپن کے علاج کیلئے ملک میں پہلی مرتبہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ علاج کیلئے جنرل ہسپتال کو دو عدد موبائل ریٹکیم مشینیں قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے عطیات کی گئی ہیں ۔ ان مشینوں کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہو نے والے بچوں کی آنکھوں کی پتلی کی سکریننگ کی جا سکے گی اور ان میں اندھے پن کی بیماری کی تشخیص کی جاسکے گی جبکہ ہفتہ میں ایک دن ریکٹیم مشین کو صوبے کے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں بھی بھیجا جائے گا ۔ان مشینوں کی افتتاحی تقریب ایل جی ایچ میں شعبہ امراض چشم یونٹ Iمیں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین اور پروفیسر آغا شبیر علی نے نو مولود بچوں کی آنکھوں کی حساسیت اور اُن کی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے جدید طریقہ علاج پر روشنی ڈالی ۔