پشاور(خبرنگار) قبائلی اضلاع میں 2جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے پانچ مخصوص نشستوں پر 39امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے ، خواتین کی چار مخصوص نشستوں کیلئے تیس جبکہ اقلیتوں کی ایک نشست کیلئے نو امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے ، مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں،خواتین کی چار مخصوص نشستوں کیلئے ضم شدہ اضلاع سے 30خواتین نے جبکہ اقلیت کی ایک نشست کیلئے ضم شدہ اضلاع سے 9امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے جس کی فہرست الیکشن کمیشن آج جاری کرے گی۔