لاہور(سپیشل رپورٹر )کوٹ لکھپت کے علاقے میں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی 25 سالہ خاتون کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعداسکے ورثاء کے حوالے کردی جبکہ اس کی سوتن کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ،بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 25 سالہ عظمیٰ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ ہسپتال میں زیر علاج اس کی سوتن نورین کی حالت بدستور نازک بیان کی جاتی ہے پولیس کے مطابق مقتولہ عظمیٰ نے چند روز قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف ساجد سے دوسری شادی کی تھی جو کہ چار بچوں کا باپ ہے ۔مقتولہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔