مکرمی !پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو سب سے بہترین نمک فراہم کر رہا ہے جو کہ کھیوڑہ کی کان سے برآمد ہوتا ہے تیل اور ہمارے گلابی نمک کا موازنہ بالکل نہیں کیا جاسکتا تیل ایک لیٹر کی انٹرنیشنل قیمت 1 ڈالر سے بھی کم ہے جبکہ ہمارے ملک کے نایاب گلابی نمک کی انٹرنیشنل قیمت صرف 500 گرام کا پانچ ڈالر سے لے کر 20 ڈالر تک ہے لیکن افسوس ہماری اس نعمت کا فائدہ بھارت بھرپور طریقے سے اٹھا رہا ہے بھارت پاکستان سے یہ نمک 30 پیسے پر کلو کے حساب سے خرید کر اور اپنے ہمالیہ برانڈ کا لیبل لگا کر یورپی ممالک کو پاکستانی 3500 روپے میں تقریبا فروخت کر رہا ہے کتنا بڑا ظلم ہے کہ ہم خود اپنے قدرتی وسائل کو کوڑیوں کے بھاؤ برباد کر رہے ہیں۔ پاکستان پر کل قرضہ تقریباً 100 ارب ڈالر ہے جبکہ انڈیا پاکستانی نمک بیچ کر سالانہ 129 ارب ڈالرکما رہا ہے یعنی اگر ہم اپنا یہ نایاب نمک بھارت کو برآمد کرنے کے بجائے خود اپنے اس وسیع وسائل سے فائدہ اٹھائیں تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی کی راہ میں گامزن ہوسکتا ہے۔ ( صوبیہ کنول، کراچی)