لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث قذافی اسیڈیم کے اردگرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں واقع سرکاری اور نجی سکولز میں11بجے تک چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جمعہ اور ہفتے کو سکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو دن شہر کے سکولوں میں 11بجے چھٹی دی جائے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔