لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ اقراء عزیز نے شوہر یاسر حسین پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ سستی شہرت کے لئے ترکی کے ڈراموں پر تنقید نہ کریں اور کچھ کرکے بھی دکھائیں ، جس پر اداکارہ نے جوابا لکھا کہ ہمارے ملک میں ایک ماں کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپ ابھی تک ترکی کے ڈراموں کی بحث میں لگے ہوئے ہیں ، حالات کو دیکھتے ہوئے کچھ شرم ہی محسوس کرلیں۔