واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ پرمبارکباد کاپیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ قربانی کاعمل ہم سب کے لئے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے بعد عید الاضحیٰ پرتمام مسلمانوں کومبارکباد دیتاہوں۔اس موقع پرمسلمان اپنے اہلخانہ اوراحباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ اس دن مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں۔سخاوت اوررحمدلی کایہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہے ۔دنیابھرمیں اپنے دوستوں،اتحادیوں ،عید منانے والوں کوتہہ دل سے عیدمبارک ہو۔دفترخارجہ کی طرف سے سب کو عید مبارک ہو۔