لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ٹاؤن ہال میں محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام قربانی کی کھالوں کو محفوظ بنانے سے متعلقہ ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند کھال ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرتی ہے ۔قربانی کی کھالوں کو گرمی، دھوپ اور بارش سے بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے فوری بعد کھال کے اندر کی جانب نمک لگائیں اور اُسے ہوادار جگہ پر رکھیں کیونکہ بغیر نمک لگی کھال 4گھنٹے کے اندر ضائع ہو جاتی ہے ۔ کھال پر کٹ لگانے والے قصائی کی مزدوری میں سے فی کٹ 100روپے کاٹ لئے جائیں۔ میئر لاہور نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں اور گلیوں میں مت پھینکیں جس سے گندگی اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ان کو محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے فراہم کئے گئے شاپرز میں ڈالیں ۔