لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’’ قربت وہ ہے کہ جب کوئی آپ کی خاموشی پڑھ لے اور سمجھ لے ۔مہوش حیات نے ’’قْربت‘‘ سے متعلق ایک فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے ۔اداکارہ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اْس شخص کو اپنے جذبات اور کیفیت کے بارے میں نہ بتائیں لیکن وہ پھر بھی آپ کے احساسات کو سمجھ جائے ۔ وہی آپ کے ساتھ مخلص ہوگا ۔مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر کوئی شخص آپ کی خاموشی پڑھ لے تو سمجھ جائیں کہ وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے ۔