لاہور( خبرنگارخصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کے باعث سرمائے کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،بینکوں نے سٹیٹ بنک سے 10کھرب روپے سے زائد رقم ادھار لی ہے ،عمران نیازی کی حکومت کو مورخ قرض اور ادھار کی حکومت لکھے گا ، مورخ لکھے گا کہ قرض اتارنے کا دعوی کرنے والے عمران نیازی نے دنیا بھر سے قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور تبدیلی سرکاری نے ایک سال میں ہی پاکستان کے عوام کو دوقت کی روٹی سے محروم کردیا گیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان قرض لو تحریک کے چیئر مین بن گئے ہیں، عمران نیازی نے ایک سال میں ملک کو قرضوں کے سونامی میں ڈوبو دیاہے ، اب پھر مزید قرضہ لینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، حکومتی ایوان میں عوام کے فلاح کی نہیں بلکہ بھیک مانگنے کی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔