لاہور( پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئرراہنما و ایم اے ن اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے غیر ملکی قرضوں پر مجوزہ اعلیٰ سطحی اختیاراتی کمیشن کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا ہے جبکہ اپوزیشن کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جس نہج پر پہنچادیا ہے قوم اس سے آگاہ ہے ۔موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح صرف قرضے لینے پر زور نہیں رکھے گی بلکہ قرضوں کے مجموعی حجم میں کمی کریں گے اور اربوں روپے کے گردشی قرضے بھی ختم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ ادوار میں لئے گئے غیر ملکی قرضوں کا درست استعمال ہوا ہے توپھر اپوزیشن گھبرائی ہوئی کیوں ہے ۔