کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ عالمی اداروں سے قرضہ لینے جائیں تو سخت شرائط لاگو ہوتی ہیں، پاکستان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے اس کی عزت اور وقار بحال ہونا چاہئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاررائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے دورے کے موقع پر کیا ۔وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ وفاق سے سندھ کا پانی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے ،پی آئی اے کی موجود انتظامیہ نے خسارے میں نمایاں کمی کی ہے ،عالمی اداروں سے قرضہ لینے جائیں تو سخت شرائط لاگو ہوتی ہیں ،پاکستان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے اس کی عزت اور وقار بحال ہونا چایئے ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ،مسائل ضرور ہیں ،مگر مخلص لیڈر شپ چیلنج سے نمٹے گی ،سندھ میں چاول کے کاشتکاروں کا پانی کی کمی کا سامنا ہے ،سندھ حکومت کاشتکاروں کو پانی فراہم کرنے کے ْلیے اقدامات کرے ۔پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پی آئی اے جوائن کیا تو اس چیلنج کو ہر صورت پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے اور عوام کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں ، رائس ایکسپوٹرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے ۔