لاہور (نامہ نگار)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر حاجی حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکمرانوں نے قرضے لے لے کر کاروبار مملکت چلانا معمول بنا لیا ہے ۔ عالمی مالیاتی ادارے سخت شرائط پر قرض دیتے اور عوام اور تاجروں کا لہو نچوڑنے کے لیے نت نئے ٹیکس لگواتے ہیں کبھی بنک سے اپنے ہی پیسے نکلوانے پر وِدہولڈنگ ٹیکس تو کبھی خریدوفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جاتی ہے اسی باعث آج معیشت کا بُرا حال ہے ، 1960ء کی دہائی میں غیر ملکی قرضوں سے نہیں بلکہ پاکستانیوں نے اپنے پیسے سے انڈسٹری لگائی اور چلائی تھی اور ملک کی معاشی حالت بدل کر رکھ دی تھی آج بھی مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ مقامی صنعت و تجارت کی سرپرستی اور انہیں آسانی فراہم کرکے ہی معیشت بہتر کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا حکومت درآمدات میں کمی لائے ۔