لاہور(اشرف مجید)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے قصور اور ننکانہ میں روڈ کرپشن کرنے والے 8اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے دونوں اضلاع میں ویجیلینس ٹیموں کو مختلف مقامات پر 3روز اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی جس دوران قصور کے اہلکار جمیل نے ٹرک نمبر ایل ای ایس 7724سے 500روپے رشوت لی اورموقع پر پکڑ لیا گیا اس وارڈن کو پہلے بھی ڈی ٹی او قصور اقبال حمید کی جانب سے مختلف سزائیں دی جا چکی تھیں جبکہ اسی طرح ننکانہ کے ٹریفک وارڈن نوید الحسن نے ڈیمپر ٹرک نمبر5095 کے ڈرائیور غضنفر سے 750روپے رشوت لی ،اسی طرح دیگر اہلکاروں کو بھی روڈ کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر بشریٰ جمیل نے شیخوپورہ سے ٹریفک وارڈن جمیل احمد ،ٹریفک اسسٹنٹ سلیم ،مشتاق احمد ،مزمل حسین ،علی اصغر اور سرور جبکہ ننکانہ سے ٹریفک وارڈن نوید الحسن اور ٹریفک اسسٹنٹ ممتاز شہزاد کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔