لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر کالا شاہ کاکو میں قائم کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو 14 دن کے لئے رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر میں تقریباً 1000 افراد ہیں ان افراد کو 03 وقت کا کھانا، ڈرنکس، میڈیکل چیک اپ مناسب طور پر فراہم کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے ریڈ زون ایریا میں غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کیئے ۔