قصور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کوٹ رادھا کن کے علاقے ہندال میں بھٹہ خشت پر سابقہ رنجش کی بنا پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق زاہد اور علی عادل کے مابین لڑائی جھگڑا چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور زاہداور عابد اور مخالف گروپ علی عادل وغیرہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زاہد اور علی عادل شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔