قصور(تنویرشاہد )لڑکی کو پولیس حراست سے آزاد کرانے پر پولیس اے ایس آئی اور پی ٹی آئی کے رہنما کے درمیان جھگڑا ہوگیا، سابق ایم پی اے و ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیا ، سردار محمد حسین ڈوگر کے فارم ہاؤس پر سبزی لوڈ کرنے کے دوران کچھ افرادوخواتین کے درمیان جھگڑا ہو گیا، پولیس چوکی نور پور نے خواتین اور کچھ افراد کو گرفتار کرلیا ، خبر ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما سردار محمد حسین ڈوگر موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اے ایس آئی محمد اشرف سے اپنے مزدوروں کو چھڑا لیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں، تھانہ صدر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سردار محمد حسین ڈوگر کو گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، سردار حسین نے این اے 139 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا اور پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 2 مرتبہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔