قصور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹس پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام۔ دکانداروں نے اشیائے خوردونوش سمیت پھل سبزیوں اور دیگر اشیاء کے خود ساختہ ریٹس مقرر کر دیئے ۔ ضلعی انتظامیہ دکھاوے کیلئے کوئی کارروائی کرے بھی تو وہ مین شاہراہوں پر واقع دوکانوں پر فوٹو سیشن کی حد تک کی جاتی ہے اور معمولی جرمانے کرکے دوبارہ عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ گلی اور محلوں میں دوکاندار اشیائے خوردونوش کے دو گنا ریٹس وصول کرکے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنا کرپورے شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔