اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر سب کا احتساب ہوگا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جو عام آدمی کے مفاد کے مطابق کام نہیں کرتے ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ڈی پی او کو تبدیل کردیا، ایس پی انویسٹی گیشن قصور خود کو قانون کے حوالے کرچکے ہیں اور چارج شیٹ کے بعد انکے خلاف کارروائی جاری ہے ، قصور پولیس کی از سرِنو صف بندی کی جارہی ہے ، ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے احکامات دیے جاچکے ہیں۔