لاہور(سپورٹس رپورٹر) قطر اولمپکس ایسوسی ایشن کے بارہ رکنی وفد کی لاہور آمد،وفد نے 2030 دوحہ ایشین گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کو بریفنگ دی۔ مہمان وفد کی سربراہی قطر اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد کر رہے تھے ۔ پاکستان کی جانب سے وفد میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن، سیکرٹری خالدمحمود اور سینئر نائب صدر پی او اے شوکت جاوید، خزانچی پی او اے محمد شفیق، میجر (ر) ماجد وسیم، محمد جہانگیر اور حافظ عمران بٹ شامل تھے ۔ اس سے قبل پی او اے حکام کی جانب سے قطر کے وفد کا استقبال کیا گیا۔