دوحہ(نیٹ نیوز) قطر نے خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خلیجی ممالک جلد ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات شروع کریں گے ۔ انہوں نے ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوحہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ میں نئی انتظامیہ آرہی ہے ۔دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔ قطر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے ، ایران امریکہ مذاکرات کا جو بھی کہے گا اس کی حمایت کریں گے ۔ایران امریکہ مذاکرات کیلئے قطرسہولت کاری کیلئے بھی تیار ہے ۔شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطرچاہتا ہے کہ خلیجی ممالک ایران سے مذاکرات کریں۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے خلیج تعاون کونسل ممالک سے بھی ایران سے مذاکرات کرنیکی بات کی ہے ۔