کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اﷲ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اﷲ کے جنگشن چوک پر لیویز رسالدار محمد افضل کو شہید کرکے نا معلوم مسلح شرپسندفرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی فورسزنے رسالدار محمد افضل کی شہادت کے بعدعلاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہید کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔