مکرمی!بابائے قوم قائد اعظم ؒ محمد علی جناح ؒ کے ساتھ ملکر عوام نے لاکھوں بہنوں بھائیوں بزرگوں کی قربانیاں دیکر یہ پاک وطن حاصل کیا تھا اور قائد پاکستان کا احترام بھی پوری قوم دل و جان سے کرتی ہے اسلامی مملکت کے وجود پاتے ہی ان کی تصویر ہمارے کرنسی نوٹوں پر احتراماً چھاپی جاتی ہے تاکہ عظیم راہنما کی یاد ہمارے دلوں سے کسی صورت محو نہ ہو سکے لیکن آج کل بچوں کے کھیلنے کیلئے نقلی کرنسی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں بچے وہ نوٹ خوشی سے لیکر کھیلتے ہیں ہواؤں میں اڑتے اڑتے بالآخر پھٹے ہوئے نوٹ اور قائد کی تصویرلوگوں کے پاؤں تلے روندے چلے جاتے ہیں جو کسی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی'' زینت'' بنتے ہیں ان نوٹوں پر بابائے قوم قائد اعظم ؒ محمد علی جناح کی تصویر ہوتی ہے زمین پر پھینکے سے بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی ہوتی ہے نقلی کرنسی نوٹوں پر چھپی اپنی تصویر کی بے حرمتی دیکھ کر لازماً قائد کی روح تڑپتی ہو گی اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ جعلی نوٹ جو بچوں کے کھیلنے کیلئے چھاپ جاتے ہیں ان کے چھاپنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی نہ ہو۔ میاں بلال حسین( تلونڈی بھنڈراں نارووال)