پشاور ( آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 75 سے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ سے انتخابی دنگل لڑیں گے ۔کھیل کے میدان میں مدمقابلکھلاڑی سیاسی میدان میں حریف بن گئے ۔سکواش کی دنیا کے فاتح عالمی چیمپئن قمر زمان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی کے 75 سے سیاسی میدان میں اترے ہیں، انتخابی دنگل میں قمرزمان کا مقابلہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ سے ہے ، جو اے این پی کے ٹکٹ پر تیسری بار سیاسی اکھاڑے میں اترے ہیں۔ قمر زمان نے کہا کہ فیصلہ عوام کا ہوگا، عمران خان نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا اور میں نے اکیلے لڑ کر پاکستان کو دو بار ورلڈ چیمپئن بنایا۔ خودساختہ کھلاڑی میرا کیسے مقابلہ کریں گے ۔ سید عاقل شاہ نے کہا کہ سیاسی بساط کے مقابلے کو کھیل نہ سمجھا جائے ۔