لاہور (سپورٹس ڈیسک) پنجاب میں شہباز شریف کے دور حکومت کے دوران لاہور کے قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی بھی سنی گئی ہے ۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پنجاب حکومت نے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ جو سپورٹس کمپلیکس منصوبے کی منظوری اور فنڈ کے اجراء کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبے کے پی سی ون کی بھی منظوری دے گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 5 ارب روپے کی تھی لیکن گزشتہ دو سال سے مذکورہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور لاگت 7 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔