لاہور(سپورٹس رپورٹر، 92 نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ کا تیسرا گروپ آج صبح 9 بجے نجی فلائٹ سے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔یہ چاروں ارکان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سکواڈ کے ساتھ نہیں جا سکے تھے ۔ تاہم اب ان کے کورونا ٹیسٹ دو دفعہ منفی آ چکے ہیں جس پر اب وہ انگلینڈ جا کر ووسٹر پہنچیں گے جہاں قرنطینہ میں ان کا کورونا ٹیسٹ ہو گا جو منفی آنے پر وہ سکواڈ جوائن کر لیں گے ۔