ملتان (سٹاف رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس کا اشتہاری ملزم ظفر پاکستان واپس آ گیا ۔ پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی، تفصیل کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم ظفر (باقی صفحہ5نمبر6) کو گرفتار کیا تاہم ضمانت ہونے کے بعد ملز م ظفر بیرون ملک چلا گیا ، مسلسل غیر حاضری پر پر عدالت نے اسے مفرور قرار دے رکھا تھا، پولیس کو اطلاع ملی کہ ظفر پاکستان واپس آگیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر ملزم چھاپے سے قبل روپوش ہوگیا ،پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزم ظفر پر قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو قتل پر اکسانے کا الزام ہے ۔