ملتان(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کیلئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، ظفر اور عبدالباسط ازخود عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے گواہان پر جرح کیلئے سماعت ملتوی کر دی۔