ملتان( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفرور مقتولہ کا بھائی ملزم عارف انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔کے مفرور اور اشتہاری ملزم عارف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم کو سعودی عرب سے ملتان منتقل کردیا گیا ،جہاں اسے تھانہ مظفر آباد کے حوالے کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق عدالت نے سعودی عرب میں مقیم مقتولہ کے بھائی ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا، ملزم عارف کے حوالے سے علیحدہ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا،قندیل بلوچ کو 15 اور 16 جولائی 2016 کی درمیانی شب قتل کیا گیا تھا ، تھانہ مظفر آباد پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ماڈل کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے ۔ قندیل کے بھائی وسیم نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا تھا لیکن عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی تو اس نے انکار کردیا۔