ملتان (نیوز رپورٹر)ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت نے تھانہ مظفرآباد میں درج قندیل بلوچ قتل کے مقدمہ سرکار بنام وسیم وغیرہ میں ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو بطور گواہ عدالت میں طلب کررکھا تھا جو طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں توعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور مقدمہ کی آئندہ سماعت 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔