مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا، یہ اقدام بائیو سکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کے بعد اٹھایا گیا۔ 25 سالہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اپنے گھر برائٹن چلے گئے تھے ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کے تمام میچ بند دروازوں کے پیچھے اور محفوظ ماحول میں کھیلے جارہے ہیں۔ آرچر نے اپنے کئے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے دونوں ٹیموں کو شکست دی ہے ۔ مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا ہے ۔ جوفرا آرچر کے باہر کئے جانے کے بعد انگلینڈ نے امارات اولڈ ٹریفرڈ میں اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس اور سیم کوران کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔