فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) قوالی میں اپنی منفردپہچان بنانیوالے استاد بدرمیانداد (مرحوم )کا 58 ویںیوم پیدائش گز شتہ روزمنایا گیا ۔فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ،ان کا گھرانہ کئی سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔ان کے 150 سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ان کے گائے ہوئے کئی گانے اور قوالیاں بالی وڈ کی فلموں میں بھی شامل کئے گئے ۔وہ 2 مارچ 2007 کو انتقال کرگئے تھے ۔