لاہور(کلچرل رپورٹر) قوالی کے بے تاج بادشاہ غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 26برس بیت گئے ۔ غلام فرید صابری کی قوالیاں آج بھی لوگ نہیں بھولے ۔قوالی کے فن کو بام عروج تک پہنچانے والے حاجی غلام فرید صابری انیس سو تیس میں ہندوستان میں پیدا ہوئے اور 1946میں پہلی دفعہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پڑھی جسے سننے والوں نے بے حد سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم فنکار نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔70 اور 80 کی دھائی میں غلام فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کا کوئی ہم پلہ نہ تھا۔ ان کی قوالیاں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا حصہ بھی بنیں۔ انہیں 1994 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔5 اپریل 1994ء کو قوالی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ اپنے مداحوں کو چھوڑ کر دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔