لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فزیشن کا کھلاڑیوں کیلئے ابتدائی فزیکل ٹریننگ پروگرام تشکیل دے دیا ،پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اسد عباس نے کھلاڑیوں کے لیے ابتدائی فزیکل ٹریننگ پروگرام دیا ہے ۔ ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک آوٹ ایک سیشن میں کم از کم تیس منٹ ہونا چاہیے ۔کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں لوگ باہر بھی نہیں نکل سکتے ۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھروں میں رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے ، ایسے میں کھلاڑی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کریں۔ صبح و شام ورک آؤٹ کریں اور ایک سیشن کم از کم آدھے گھنٹے کا ہونا چاہیے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جمپنگ، ہاپنگ، اسکپنگ کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔