کراچی(این این آئی) آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کرونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کرونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا۔ وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات کا مصنوعی ذہانت اورفیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا گیا۔تجزیے کے مطابق وزیراعظم کے چہرے پردکھ، فکرمندی اورتشویش کے تاثرات کا غلبہ پایا گیا تاہم وزیراعظم کے چہرے پردکھ اور فکر مندی کے بعد سب سے زیادہ اعتماد کے تاثرات ریکارڈ کئے گئے ۔ آئی ٹی فرم