لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں قومی ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو قومی سطح پر ٹی ٹونٹی کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ سال 2005 میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے بعد پاکستان دنیا کا وہ چوتھا ملک تھا جہاں اس طرز کی کرکٹ کا قومی سطح پرکوئی ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ اب تک پاکستان میں 16 نیشنل ٹی ٹوٹنی ٹورنامنٹس کھیلے جاچکے ہیں۔ڈومیسٹک سیزن 19-2018 تک یہ ٹورنامنٹ ریجنز کی ٹیموں کی بنیاد پر کھیلا جاتا رہا مگرگذشتہ سیزن سے یہ ایونٹ قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کی طرح چھ صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کی بنیاد پر کھیلا جارہاہے ۔