لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں قومی انڈر19تین روزہ ٹورنامنٹ میں رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے 231 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29رنز بنالئے ہیں۔دوسرے میچ میں سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں۔ تیسرے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 68رنز بنالئے ہیں۔