لاہور،ملتان، راولپنڈی، کراچی ، پشاور، کوئٹہ ( اپنے نیوزرپورٹر سے ،جنرل رپورٹر،نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر ، نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 270اور صوبائی اسمبلیوں کے 570حلقوں میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ اکثریت رکھنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 116،ن لیگ کو 66،پیپلزپارٹی کو 43نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ 11نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی125 نشستیں جیت کر مسلم(باقی لیگ(ن) پہلے ، تحریک انصاف 124 نشستوں کے ساتھ دوسرے ،آزاد امیدواروں نے 27 نشستیں حاصل کی ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی 73 ،تحریک انصاف 20، متحدہ قومی موومنٹ 9، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11،خیبر پی کے پی ٹی آئی 67،ایم ایم اے 10،اے این پی 6،ن لیگ نے 5سیٹیں حاصل کیں۔بلوچستان میں بی اے پی 13،ایم کیوایم 9،بی این پی 7،پی ٹی آئی نے 4سیٹیں جیتیں ۔غیرحتمی ، غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 1 سوات سے مجلس عمل کے مولانا عبدالاکبرچترالی، این اے 2 سے تحریک انصاف کے حیدر علی کامیاب ،مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 3 سوات سے پی ٹی آئی کے سلیم الرحمٰن نے 68,162 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف نے 22,756 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 5 اپر دیر سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ صبغت اﷲ،این اے 6 لوئر دیر سے تحریک انصاف کے محبوب شاہ،این اے 7 لوئر دیر سے تحریک انصاف کے بشیر خان 62,416 ووٹ لے کر کامیاب،مجلس عمل کے امیدوار سراج الحق 45,918 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 8 مالاکنڈ سے تحریک انصاف کے جنید اکبر 81,310 ووٹ لیکرکامیاب، پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے 43,724 ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 10 شانگلہ سے ن لیگ کے عباداﷲ خان، این اے 11سے مجلس عمل کے آفرین خان،این اے 12 بٹگرام سے پی ٹی آئی کے نواز خان، این اے 13سے ن لیگ کے شاہ جہاں یوسف، این اے 14مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے سجاد احمد، این اے 15سے ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی،این اے 16 ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے علی خان جدون،این اے 17 ہری پور سے تحریک انصاف کے عمر ایوب، این اے 18سے تحریک انصاف کے اسد قیصر، این اے 19سے تحریک انصاف کے عثمان خان،این اے 20سے تحریک انصاف کے مجاہد علی،این اے 21سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی،این اے 22 مردان سے تحریک انصاف کے علی محمد خان،این اے 23سے تحریک انصاف کے انور تاج خان ،این اے 24سے تحریک انصاف کے فضل محمد خان،این اے 25 پشاور سے تحریک انصاف کے پرویز خٹک، این اے 26سے تحریک انصاف کے عمران خٹک،این اے 27سے تحریک انصاف کے نورعالم خان،این اے 28سے تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب، این اے 29 پشاور سے تحریک انصاف کے ناصر یوسفزئی،این اے 30 پشاور سے تحریک انصاف کے شیر علی ارباب،این اے 31سے تحریک انصاف کے شوکت علی،این اے 32سے تحریک انصاف کے شہریار آفریدی،این اے 33سے تحریک انصاف کے خیال زمان،این اے 34سے تحریک انصاف کے شاہد خٹک ،این اے 35 بنوں سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مجلس عمل کے اکرم درانی کو ہرا کر کامیاب،این اے 36 لکی مروت سے مجلس عمل کے انور خان، این اے 37سے ایم ایم اے کے اسد محمود،این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے علی امین خان مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمٰن کو ہرا کر کامیاب،این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمٰن کو ہرا کر کامیاب، این اے 40سے تحریک انصاف کے گل داد خان،این اے 41سے تحریک انصاف کے گل ظفرخان،این اے 42 مہمند ایجنسی سے پی ٹی آئی کے ساجد خان کامیاب قرارر پائے ۔ این اے 52 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے خرم نواز 64690 ووٹ لیکر کامیاب،پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر 34072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لیکر کامیاب ،ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 54 اسلام آبادسے تحریک انصاف کے اسد عمر 56945 ووٹ کے ساتھ کامیاب ، ن لیگ کے انجم عقیل خان 32991 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر، این اے 55 اور این اے 56 اٹک سے تحریک انصاف کے طاہر صادق کامیاب قرار پائے ۔این اے 57 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے صداقت عباسی 97104 ووٹ لیکر کامیاب، ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 91381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ،این اے 58 راولپنڈی سے پپپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف 125090 ووٹ لیکرکا میاب، تحریک انصاف کے چودھری عظیم نے 96574 ووٹ لئے ۔ این اے 59سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان 89 ہزار 55ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار چودھری نثار نے 66 ہزار تین سو انہتر ووٹ حاصل کئے ۔این اے 61 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے عامر محمود کیانی 105،000 ووٹ لیکر کامیاب، ن لیگ کے ملک ابرار 60،125 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 62 راولپنڈی سے شیخ رشید احمد ایک لاکھ 17 ہزار 719 ووٹ لیکر کامیاب، ن لیگ کے دانیال چودھری 91 ہزار 312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان 1,02,267 ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوارچودھری نثار علی 66,610 ووٹ لے سکے ۔این اے 64 چکوال سے پی ٹی آئی کے ذوالفقار علی خان 155,214 ووٹ لیکر کامیاب،مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال 13,051 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 65 تلہ گنگ سے ق لیگ کے پرویز الہی157497 ووٹوں کیساتھ کامیاب،(ن) لیگ کے فیض ٹمن دوسرے نمبر پر،این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے فرخ الطاف 112356 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے ندیم خادم 92912 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ، این اے 67جہلم سے تحریک انصاف کے چودھری فواد 93380ووٹوں کیساتھ کامیاب،ن لیگ کے راجہ مطلوب مہدی82731دوسرے نمبر پر ،این اے 68 گجرات سے ق لیگ کے حسین الٰہی 74,680 ووٹ لیکر کامیاب ،ن لیگ کے نوابزادہ غضنفر علی گل 34,820 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 169سے ن لیگ کے مبشر حسین، این اے 170سے پی ٹی آئی کے فیض الحسن،این اے 71 گجرات سے مسلم لیگ (ن) کے عابد رضا کوٹلا 88588ووٹ لیکر کامیاب،این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ارمغان سبحانی 129،041 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان 91،393 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف 116،957 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کے عثمان ڈار 115،464 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 74سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد حامد 97ہزار 235ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے چودھری غلام عباس 93ہزار 734ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 75سیالکوٹ سے ن لیگ کے افتخار الحسن شاہ ایک لاکھ 1ہزار 670ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 61ہزار 432ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 76سیالکوٹ سے ن لیگ کے رانا شمیم ایک لاکھ 33ہزار 664ووٹ لیکر پہلے ، تحریک انصاف کے اسلم گھمن 93ہزار 190ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 77 نارووال سے ن لیگ کی مہناز عزیز106366 ووٹ لیکر کامیاب،این اے 78 نارووال سے ن لیگ کے احسن اقبال 126385 ووٹ لیکر کامیاب،تحریک انصاف کے ابرار الحق 66934 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 79 سے ن لیگ کے نثار چیمہ، این اے 80 سے ن لیگ کے محمود بشیر ورک 1,8653ووٹ لیکر کامیاب،این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے خرم دستگیر خان 130,837 ووٹوں کیساتھ کامیاب، پی ٹی آئی کے چودھری صدیق 88,166 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 82 سے ن لیگ کے بیرسٹر عثمان ابراہیم ،این اے 83 سے ن لیگ کے ذوالفقار علی بھنڈر،این اے 84 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم مرزا 119612 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے بلال اعجاز 89728 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 85 منڈی بہاؤالدین سے تحریک انصاف کے امتیاز رانجھا 99,996 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے مشاہد رضا 80,387 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے 86 منڈی بہاؤالدین سے ن لیگ کے ناصر اقبال بوسال ایک لاکھ 47ہزار 105 ووٹ لیکر کامیاب،تحریک انصاف کے نذر گوندل نے 80ہزار 637 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 87 منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی بھٹی 165618ووٹ لیکر کامیاب، ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑنے 157453ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 88 سے ن لیگ کے مختار بھرتھ 1لاکھ 29ہزار 615ووٹ لیکر کامیاب، ندیم افضل چن 1لاکھ15ہزار622ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 89 سرگودھا سے ن لیگ کے محسن شاہنواز 114,245 ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے اسامہ غیاث میلا 113,422 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر،این اے 90 سے چودھری حامد حمید،این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کامیاب، این اے 92 سرگودھا سے ن لیگ کے جاوید حسنین شاہ 96420 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے 65406ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 93 خوشاب سے تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لیکرکامیاب ، مسلم لیگ(ن)کی سمیرا ملک 70ہزار 401ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 94خوشاب سے تحریک انصاف کے ملک احسان اﷲ ٹوانہ 93864ووٹ لیکر کامیاب، این اے 95 میانوالی سے عمران خان 1,63538 ووٹ لیکر کامیاب، عبید اﷲ خان 50,0115 ووٹوں کیساتھ وسرے نمبر پر رہے ۔این اے 96سے پی ٹی آئی کے امجد علی ، این اے 97 بھکر سے آزاد امیدوار ثنا ء ا ﷲ خان مستی خیل 78712ووٹ لیکر کامیاب،این اے 98 بھکر سے تحریک انصاف کے افضل خان 136,238 ووٹ لیکر کامیاب ، این اے 99سے تحریک انصاف کے غلام محمد لالی نے 81303ووٹ لیکر کامیاب، این اے 100 چنیوٹ سے ن لیگ کے قیصر شیخ 76,149 ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے ذوالفقار علی شاہ 75,827 دوسرے نمبر پر، این اے 101سے آزاد امیدوار چودھری عاصم،این اے 102سے تحریک انصاف کے نواب شیر وسیر ایک لاکھ 9ہزار 708لیکر کامیاب، ن لیگ کے طلال چودھری نے 97ہزار 869ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 104سے ن لیگ کے شہباز بابر 95,099ووٹ لیکر کامیاب، این اے 105سے آزاد امیدوار مسعود نذیر،این اے 106 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنائاﷲ 106319 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے نثار جٹ 103779 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے 107 سے پی ٹی آئی کے خرم شہزاد،این اے 108 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے فرخ حبیب 112740 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے عابد شیر علی 111529 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے 109 سے تحریک انصاف کے فیض اﷲ،این اے 110 سے پی پی کے جاوید شاہ جیلانی،این اے 111 ٹوبہ سے ن لیگ کے خالد جمال وڑائچ 110556 ووٹ لیکر کامیاب،پی ٹی آئی کے اسامہ حمزہ 85448 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 112 ٹوبہ سے (ن) لیگ کے جنید انوار چودھری 125303 ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے اشفاق چودھری 121031 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 113 کمالیہ سے تحریک انصا ف کے ریاض فتیانہ128274 ووٹ لیکر کامیاب ، (ن) لیگ کے اسد الرحمن106018 دوسرے نمبر پر ، این ا ے 114 سے صاحبزادہ محبوب سلطان 106043ووٹ لیکر کامیاب ،پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات 105454ووٹ لے سکے ۔این اے 115 جھنگ سے تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ 91434 ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار محمد احمد لدھیانوی 68616 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 116 جھنگ سے صاحبزادہ امیر سلطان 83211ووٹ لیکر کامیاب، این اے 117 ننکانہ سے ن لیگ کے برجیس طاہر 71891 ووٹ لیکر کامیاب ،تحریک انصاف کے بلال ورک 66994ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔این اے 118 ننکانہ سے پی ٹی آئی کے اعجاز شاہ 63,987 ووٹ لیکرپہلے ، ن لیگ کی شذرہ منصب 60,764 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 119 شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے راحت امان اﷲ 126,025 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے رانا افضال حسین 103,572 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر،این اے 120 شیخوپورہ سے ن لیگ کے رانا تنویر حسین 99674 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے علی اصغر منڈا 74ہزار165ووٹ لیکردوسرے نمبرپر،این اے 121 شیخوپورہ سے ن لیگ کے جاوید لطیف 101،622 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کے سعید ورک 71،308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 122 شیخوپورہ سے ن لیگ کے عرفان ڈوگر 96000 ہزار ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے رانا علی سلیمان 64 ہزار 616 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 123 لاہور سے ن لیگ کے محمد ریاض97197 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کے واجد عظیم 72535ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 124 لاہور سے ن لیگ کے حمزہ شہباز 146294 ووٹ لیکر کامیاب ،تحریک انصاف کے نعمان قیصر 80981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 125 لاہور سے ن لیگ کے وحید عالم خان 122327 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کی یاسمین راشد 105857 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 126 لاہورسے پی ٹی آئی کے حماد اظہر 105734 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے مہر اشتیاق 102677 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 127 لاہور سے ن لیگ کے علی پرویز ملک 91194 ووٹ لیکر کامیاب ،پی ٹی آئی کے جمشید اقبال 54936 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 128 لاہور سے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر 98199 ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال 52774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 129 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 103021 ووٹوں کیساتھ کامیاب، تحریک انصاف کے علیم خان 94879 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 130 لاہور سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود 127405 ووٹ لیکر کامیاب ،ن لیگ کے خواجہ احمد حسان 104625 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 131 لاہور سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 84313 ووٹوں کیساتھ کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 83633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 132 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 95834 ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے منشا سندھو 49093 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 133 لاہور سے ن لیگ کے پرویز ملک 89678 ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے اعجاز چودھری77231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 134 لاہور سے ن لیگ کے رانا مبشر 76291 ووٹ لے کر کامیاب ، پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45991 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 135 لاہور سے پی ٹی آئی کے ملک کرامت کھوکھر 64765 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سیف کھوکھر 55431 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 136 لاہور سے ن لیگ کے افضل کھوکھر 88831 ووٹ لے کر جیت گئے ، پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر 44،669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، این اے 137 قصور سے ن لیگ کے سعد وسیم 38,077 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کے سردار آصف احمد علی 11,359 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 138 قصور سے ن لیگ کے رشید احمد خان 87,510 ووٹوں کیساتھ کامیاب ، پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل 49,947 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ، این اے 139قصور سے ن لیگ کے رانا اسحاق خاں ،این اے 140سے پی ٹی آئی کے سردار طالب حسین ، این اے 141 اوکاڑہ سے ن لیگ کے ندیم عباس ربیرہ 92841ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے صمصام بخاری نے 60217ووٹ حاصل کرسکے ۔این اے 142 اوکاڑہ سے ن لیگ کے چودھری ریاض الحق 142733ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے راؤ حسن سکندر اقبال نے 76562 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 143 اوکاڑہ سے ن لیگ کے راؤ اجمل 80425 ووٹ لیکر پہلے ، تحریک انصاف کے گلزار سبطین نے 49099 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 144 اوکاڑہ سے ن لیگ کے معین وٹو 61467 ووٹ لیکر کامیاب، منظور وٹو52461 ووٹ حاصل کرسکے ۔ این اے 145 پاکپتن سے ن لیگ کے احمد رضا مانیکا 1 لاکھ 18ہزار 581 ووٹ لیکر کامیاب،پی ٹی آئی کے پیر محمد شا ہ کھگہ 90 ہزار 683 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 146 پاکپتن سے ن لیگ کے رانا ارادت شریف 1 لاکھ38 ہزار 789 ووٹ لیکر کامیاب ،پی ٹی آئی کے امیدوار امجد جوئیہ 1 لاکھ 1 ہزار 509 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، این اے 147 ساہیوال سے ن لیگ کے عمران شاہ ولی 120697لیکر پہلے ،پی ٹی آئی کے نوریز شکور 86463دوسرے ، این اے 148 ساہیوال سے ن لیگ کے چودھری اشرف 128880 ووٹ لیکر کامیاب،پی ٹی آئی کے محمد یار ڈھکو 87557 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،این اے 149 ساہیوال سے پی ٹی آئی کے رائے مرتضی اقبال 137236 ووٹ لیکر کامیاب،ن لیگ کے طفیل جٹ 111553 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ،این اے 150 خانیوال سے آزاد امیدوار فخر امام 82646 ووٹ لیکر کامیاب، تحریک انصاف کے رضا حیات ہراج 71034 ووٹ حاصل کرسکے ۔این اے 151 خانیوال سے ن لیگ کے محمد خان ڈاہا 111,198 ووٹ لیکر کامیاب ، پی ٹی آئی کے احمد یارہراج کو 109,520 ووٹ لے سکے ۔ این اے 152 سے تحریک انصاف کے ظہور حسین قریشی، این اے 153 خانیوال سے ن لیگ کے افتخار نذیر 106,291 ووٹ لیکر کامیاب، پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ متیلا 76,920 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ،این اے 154 ملتان سے تحریک انصاف کے احمدحسین دیہڑ74 ہزار220ووٹ لیکر کامیاب، پی پی پی پی کے سیدعبدالقادرگیلانی نے 64 ہزار257لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 155 ملتان سے تحریک انصاف کے عامرڈوگر ایک لاکھ 35 ہزار726 ووٹ لیکر کامیاب،ن لیگ کے طارق رشید نے 80 ہزار993 ووٹ لئے ۔ا ین اے 156 ملتان سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ایک لاکھ 16 ہزار272 ووٹ لیکر کامیاب، ن لیگ کے عامر سعیدانصاری نے 84 ہزار940 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 157 ملتان سے تحریک انصاف کے مخدوم زین قریشی نے 77 ہزار371 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ، پی پی پی پی کے سید علی موسی گیلانی 70 ہزار830ووٹ لے سکے ۔ این اے 158 ملتان سے تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83,304 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 74,443 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 159 ملتان سے تحریک انصاف کے رانا قاسم نون نے ایک لاکھ2 ہزار606 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کے ذوالقرنین بخاری نے 99 ہزار374ووٹ لئے ۔ ا ین اے 160 لو د ھر ا ں سے ن لیگ کے عبد ا لر حما ن کا نجو 125740 ووٹ لیکر کا میا ب ہو ئے ، دو سر ے نمبر پر تحر یک انصا ف کے ا ختر خا ن کا نجو نے 115321 ووٹ لئے ۔این اے 161 لودھراں سے تحریک انصاف کے شفیق ارائیں 121,638 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے صدیقی بلوچ 116,093 دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 162 بوریوالاسے ن لیگ کے چودھری فقیراحمد81956ووٹ لیکر کامیاب،این اے 163سے ن لیگ کے ساجدمہدی سلیم 70325ووٹ لیکر کامیاب،این اے 164وہاڑی سے پی ٹی آئی کے چودھری طاہر اقبال 82084ووٹ لیکر کامیاب،مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ نے 68198ووٹ حاصل کئے ۔این اے 165وہاڑی سے پی ٹی آئی کے میاں اورنگزیب کھچی نے 99287ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔این اے 169 ہارون آبادسے ن لیگ کے امیدوار نورالحسن تنویر 91763ووٹ لیکر کامیاب ،مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق 71677ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 170 بہاولپورسے تحریک انصاف کے ملک فاروق اعظم 84495 ووٹوں کیساتھ پہلے ، مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمن 74694 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 171 بہاولپورسے ن لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ 99202 ووٹ کے ساتھ پہلے ، تحریک نصاف کے نعیم الدین وڑائچ 88295 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 172 بہاولپورسے ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ 102315ووٹ لے کر پہلے ، مسلم لیگ ن کے سعود مجید 96770 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 173 بہاولپور سے ن لیگ کے میاں نجیب اویسی 79200 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، تحریک انصاف کی خدیجہ وارن 50420 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ این اے 174 بہاولپورسے تحریک انصاف کے سمیع الحسن گیلانی 63884 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، آزاد امیدوار پرنس بہاول خان عباسی 58092 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔ این اے 175 لیاقت پور سے تحریک انصاف کے مخدوم سید مبین احمد 96967ووٹ لیکر کامیاب، خواجہ غلام رسول کوریجہ نے 89113ووٹ لئے ۔ این اے 176 سے ن لیگ ن کے شیخ فیاض الدین ،این اے 177 سے پی ٹی آئی کے مخدوم خسرو بختیار ، این اے 178 سے پی پی پی کے مخدوم مصطفیٰ محمود، این اے 179 سے تحریک انصاف کے جاوید اقبال وڑائچ، این اے 180 سے پی پی پی کے مخدوم مرتضیٰ محمود نے کامیابی حاصل کی۔این اے 181 مظفرگڑھ سے آزاد امیدوار میاں شبیر علی قریشی 64012 ووٹ لیکر ایم این اے منتخب ہوگئے ۔ این اے 182 مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد احمد 53،726 ووٹ لے کر کامیاب ، عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی 50،400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 183 سے پیپلز پارٹی کے ملک رضا ربانی کھر ، این اے 184 سے پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد خان ، این اے 185 سے آزاد امیدوار سید باسط سلطان بخاری ، این اے 186 سے پی ٹی آئی کے سردار عامر طلال گوپانگ،این اے 187 لیہ سے تحریک انصاف کے عبدالمجید نیازی 93،903 ووٹ لے کر کامیاب ، آزاد امیدوار بہادر احمد خان 82، 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ این اے 188لیہ سے پی ٹی آئی کے نیاز جھکڑ 1لاکھ 9ہزار20ووٹوں سے کامیاب، مسلم لیگ ن کے ثقلین شاہ 1لاکھ 2ہزار43ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رنر اپ ٹھہرے ۔ این اے 189ڈی جی خان سے تحریک انصاف کے خواجہ شیراز محمود78596ووٹ لے کر کامیاب ، آزاد امیدوار میر بادشاہ خان قیصرانی39522دوسرے نمبر پر، این اے 190ڈی جی خان پر تحریک انصاف کے ذوالفقار کھوسہ 71964ووٹ لے کر کامیاب ، آازد امیدوار سردار امجد فاروق کھوسہ نے 71854 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کی زرتاج گل 79,817 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری 54,548 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 192ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 80522ووٹ لیکر کامیاب ،مسلم لیگ کے میاں شہباز شریف 67608ووٹ لے سکے ۔این اے 193 راجن پور سے تحریک انصاف کے جعفر لغاری نے 87915 ووٹ لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار شیر علی گورچانی 55409 ووٹ حاصل کرسکے ۔این اے 194 راجن پور سے تحریک انصاف کے نصر اﷲ دریشک 75,209 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ، آزاد امیدوار حفیظ الرحمٰن خان دریشک نے 60,311 ووٹ حاصل کئے ۔ این اے 195روجھان سے تحریک انصاف کے ریاض محمود مزاری 89,796ووٹوں کیساتھ پہلے ،ن لیگ (ن) کے خضرحسین مزاری 68,872ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 میں سے 13 نشستوں پر تحریک انصاف، 3 پر ایم کیو ایم اوردو نشستوں پر پیپلزپارٹی فاتح رہی ۔اے 196 جیکب آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو کامیاب،پی پی پی کے اعجازحسین جکھرانی 8687ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے ۔این اے 205 گھوٹکی سے آزاد امیدوار علی محمد مہر 71943 ووٹ لیکر کامیاب،این اے 206 سکھرسے پیپلزپارٹی کے خورشیدشاہ 81 ہزار 223 ووٹ لیکر کامیاب،این اے 208 خیرپور سے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کامیاب،این اے 209 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے پیر فضل شاہ 84،169 ووٹ لیکر کامیاب ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین شاہ 66،799 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔این اے 213 شہید بینظیرآباد سے پیپلز پارٹی کے آصف زرداری 111،179 ووٹ لیکر کامیاب ، این اے 216 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری،این اے 220 عمر کوٹ سے پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور ،این اے 223 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزمان، این اے 228 ٹنڈو محمد خان سے پیپلزپارٹی کے نوید قمر ،این اے 230 بدین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا،این اے 243 کراچی سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، این اے 245 کراچی سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ،این اے 246 لیاری سے تحریک انصاف کے امیدوار شکور شاد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ہرا دیا۔این اے 249 کراچی سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈانے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ہرا دیا۔این اے 257 قلعہ عبداﷲ سے مجلس عمل کے مولانا عبدالواسع،این اے 264 کوئٹہ سے مجلس عمل کے مولوی عصمت اﷲ،این اے 266 کوئٹہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ 20،034 ووٹ لے کر کامیاب ، مجلس عمل کے حافظ حسین احمد 11،057 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔علاوہ ازیں عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی125 نشستیں جیت کر مسلم لیگ(ن) پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف 124 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،آزاد امیدواروں نے 27 نشتیں حاصل کی ہیں۔ملتان میں 25 سالہ نوجوان آزاد امیدوار سلمان نعیم نے تحریک انصاف کو صوبائی نشست پر ہرا دیا جس سے شاہ محمود قریشی کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے ۔لاہور سے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 144 لاہور سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سمیع اﷲ خان نے 45525 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چوہدری خالد نے 37000 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 145سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غزالی سلیم نے 47679 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار آصف جاوید نے 28023 وو ٹ حاصل کئے ۔ پی پی 146 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز نے 700511 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ملک زمان 40185 ووٹ حاصل کر سکے ۔پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 69031ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل امیدوار محمد طارق نے 30594 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 148 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری شہباز نے 60608 ووٹ لیکر فتح اپنے نام کر لی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے آجاسم شریف نے 43220 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی150 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یاسین نے 58315 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اصغر نے 37828 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی151 سے تحریک انصاف کے امیدوار اسلم اقبال نے 65830 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری باقر 61112 ووٹ حاصل کر سکے ۔پی پی152 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مشہود نے 43668 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے ارشاد ڈوگر نے 37143 ووٹ حاصل کئے ۔ پی پی153 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر نے 44556 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود گھرکی نے 19635 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی154 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق نے 40076 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سیف ندیم 35264 ووٹ حاصل کر سکے ۔پی پی158 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے 49179 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا احسن نے 42840 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی159 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم نون نے 55128 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالقرنین بخاری نے 46470ووٹ حاصل کئے ہیں۔پی پی160 سے تحریک انصاف کے امیدوار محمود الرشید نے 63059 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور انکے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید توصیف شاہ 50571 ووٹ حاصل کر سکے ۔ پی پی161 سے تحریک انصاف کے امیدوار ندیم عباس کھوکھر نے 34994ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فیصل سیف کھوکھر نے 30987 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی163 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نصیر احمد نے 33442 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار بلال اسلم نے 30403 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی166 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رمضا ن صدیق بھٹی نے 42068 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالکریم نے 33993 ووٹ حاصل کئے ،پی پی167 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نذیر چوہان نے 40704 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سلیم نے 38463 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی169 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختر حسین نے 31458 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نقاش سلیم نے 13227 ووٹ حاصل کئے ،پی پی 171سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں طارق نے 30663 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار جاوید عمر نے 18342 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی172 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مرزا جاوید 23834 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود 17825 ووٹ حاصل کرسکے ۔پی پی 123پیرمحل سے سیدہ سونیا کامیاب قرار پائیں۔پی پی 104 سے ن لیگ کے امیدوار صفدر شاکر 42734ووٹ لیکر جیت گئے ۔گوجرہ کی 2 صوبائی نشستیں ن لیگ جیت گئی۔پی پی 101میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ رائے حیدر علی کھرل نے تحریک انصاف کے غلام حید ر باری کو 2ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دے دی جبکہ پی پی 102میں تحریک انصاف کے امیدوار عادل پرویز گجر نے مسلم لیگ ن کے سردار سکندر حیات جتوئی کو ایک ہزار ووٹ سے شکست دے دی۔ پی پی 135 شیخوپورہ (1 )میں تحریک انصاف کے عمر آفتاب ڈھلوں 50ہزار 831 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل نواز لیگ کے حسان ریاض 40ہزار 540 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 136 شیخوپورہ (2 ) سے تحریک انصاف کے خرم اعجاز چٹھہ 52ہزار 539 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،نواز لیگ کے چودھری مشتاق احمد گجر 33 ہزار 623 ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے محمد انور رشید 11ہزار 416 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 137 شیخوپورہ(3 ) سے مسلم لیگ (ن) کے پیر سید اشرف رسول 37ہزار 929 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کے علی عباس بخاری 31ہزار 488 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 138 شیخوپورہ ( 4 )سے نواز لیگ کے میاں عبدالرؤف 34ہزار 474 ووٹ لیکر جیت گئے ،مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد اشفاق طور 21ہزار 87 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 139 شیخوپورہ(5 ) سے نواز لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری 30ہزار 994ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل راؤ جہانزیب قوی خان 27ہزار 103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 140 شیخوپورہ (6 )میں تحریک انصاف کے میاں خالد محمود 32ہزار 862ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نواز لیگ کے یاسر اقبال گجر 26ہزار 89 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 141 شیخوپورہ (7 )میں نواز لیگ کے چودھری محمود الحق شاہین 31ہزار 528 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے عابد حسین چٹھہ 20ہزار 349 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 142 شیخوپورہ(8 ) میں تحریک انصاف کے خان شیر اکبر خان 27ہزار 61 ووٹ لیکر کامیا ب قرار پائے ، نواز لیگ کے اشتیاق ڈوگر 22ہزار 989 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 143 شیخوپورہ(9)میں نواز لیگ کے سجاد حیدر گجر 31ہزار 388 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد خان نے 30ہزار 319 ووٹ لئے ۔پی پی11سے تحریک انصاف کے چودھری عدنان کامیاب ہوئے ، پی پی17سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیاض الحسن چوہان، پی پی14 راولپنڈی کینٹ سے تحریک انصاف کے بشارت راجہ،پی پی15راولپنڈی کینٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمرتنویر کامیاب ہوئے ، پی پی16 سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ راشد حفیظ، پی پی18راولپنڈی شہر سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز جازی کامیاب ہوئے ۔ پی پی 19 ٹیکسلا سے پی ٹی آ ئی کے عمار صدیق490 59 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔پی پی 20 سے پی ٹی آ ئی کے ملک تیمور کامیاب ہوئے ۔پی پی51میں شوکت منظورچیمہ ،پی پی52 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعادل بخش چٹھہ نے کامیابی حاصل کی۔پی پی 68میں تحریک انصاف کے گلریز افضل چن جیت گئے ۔ 131ننکانہ 1سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 1239ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے ۔132شاہ کوٹ ،واربرٹن سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد عاطف 7101ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے ۔پی پی 171میں کرنل(ر) رانا طارق ،پی پی 172سے مرزا جاوید جیت گئے ۔پی پی210سے مسلم لیگ (ن) کے عطاء الرحمن کامیاب ہوئے ۔پی پی 211 ملتان ون سے پیپلزپارٹی کے سید علی حیدرگیلانی 39 ہزار527 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے خالدجاویدوڑائچ نے 27 ہزار889 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی212 ملتان ٹوسے تحریک انصاف کے سلیم اخترنے 26 ہزار49 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ، پیپلز پارٹی کے ناظم شاہ نے 21ہزار 872، مسلم لیگ (ن) کے شہزاد مقبول بھٹہ نے 20ہزار 93 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 213 ملتان تھری سے تحریک انصاف کے نوابزادہ وسیم بادوزئی نے 46 ہزار495 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، مدمقابل ن لیگ کے ملک محمدعلی نے 27 ہزار789 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 214 ملتان فورسے تحریک انصاف کے ظہیرالدین علیزئی نے 47 ہزار213 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، ن لیگ کے آصف رفیق رجوانہ نے 25 ہزار202 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 215 ملتان فائیوسے تحریک انصاف کے جاوید اخترنے 51 ہزار 637 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،ن لیگ کے عامر منظور نے 31 ہزار142 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 216 ملتان سکس سے تحریک انصاف کے ندیم قریشی نے 56 ہزار850 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی،ن لیگ کے احسان الدین قریشی نے 44 ہزار520حاصل کئے ۔پی پی 217 ملتان سیون سے آزاد امیدوار محمدسلمان نے 35 ہزار294 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی نے 31 ہزار716 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 218 ملتان ایٹ سے تحریک انصاف کے مظہرعباس راں نے 45 ہزار817 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،ان کے مدمقابل پی پی پی کے ملک عباس نے 37 ہزار 417 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 219 ملتان نائن سے تحریک انصاف کے محمداختر نے 39 ہزار61 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،ن لیگ کے محمداقبال نے 25 ہزار3ووٹ لئے ۔پی پی 220 ملتان ٹین سے تحریک انصاف کے طارق عبداﷲ نے 33 ہزار555 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،پی پی پی کے میاں کامران عبداﷲ مڑل نے 32 ہزار844 ،ن لیگ کے راناطاہرشبیرنے 27 ہزار 86 ووٹ حاصل کئے ۔ پی پی 221 ملتان الیون سے ن لیگ کے رانااعجازنون نے 47 ہزار886 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، تحریک انصاف کے سہیل احمدنون نے 32 ہزار439 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 222 ملتان 12سے تحریک انصاف کے ملک غلام عباس نے 47 ہزار429 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، مدمقابل ن لیگ کے مہدی عباس نے 35 ہزار983 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 223 ملتان13 سے مسلم لیگ (ن)کی نغمہ مشتاق نے 46 ہزار 149 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،تحریک انصاف کے ملک محمداکرم کنہوں نے 44 ہزار405ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 224 سے ز وا ر حسین و ڑ ا ئچ60482 وو ٹ لیکر کا میا ب اور دو سر ے نمبر پر ن لیگ کے ا مید وا ر عا مر ا قبا ل شا ہ نے 48211 حا صل کئے ۔ پی پی 225 سے ن لیگ کے پیر زا د ہ جہا نگیربھٹہ 40271 وو ٹ لیکر کا میا ب، دو سر ے نمبر پر تحر یک ا نصا ف کے طا ہر حسین نے 38703 ووٹ حا صل کئے ۔پی پی 226 سے ن لیگ کے شا ہ محمد 41818 وو ٹ لیکر کا میا ب ہو ئے ،رانا فر ا ز نو ن نے 39282 وو ٹ حا صل کئے ۔پی پی 227 سے صد یق بلو چ46072 وو ٹ لیکر کا میا ب ہو ئے ،دو سر ے نمبر پر تحر یک ا نصا ف کے نو ا ب ا ما ن ا ﷲ نے 39022وو ٹ حا صل کئے ۔پی پی 228 سے تحر یک ا نصا ف کے نذ یر ا حمد 43169 ووٹ لیکر کا میا ب اور دو سرے نمبر پر ن لیگ کے ا مید وا ر ر فیع ا لد ین بخا ر ی نے 39731 وو ٹ حا صل کئے ۔ پی پی229سے مسلم لیگی امیدواریوسف کسیلیہ،پی پی230سے مسلم لیگ(ن) کے سردارخالدمحمودڈوگرنے بھاری اکثریت سے اپنی اپنی سیٹیں جیت لی ہیں۔پی پی 255سے سردار غضنفر لنگاہ نے مخدوم سید مسعود عالم شاہ کو شکست دی۔پی پی 256سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عامر نواز چانڈیہ 36367ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،پیپلز پارٹی کے قاضی احمد سعید کو 31460ووٹ ملے ۔ پی پی257سے پی ٹی آئی کے امیدوار مسعود احمد نے 36832ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی،مسلم لیگ (ن) کے میاں اسلام اسلم نے 26953 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 280سے آزاد امیدوار ملک احمد علی اولکھ 37ہزار 620ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ،پی ٹی ٹی آئی کے اطہر مقبول 32ہزار 75ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 281سے پی ٹی آئی کے شہاب الدین خان سیہڑ 33ہزار 141ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عبدالشکور سواگ 30ہزار 110ووٹ حاصل کر کے رنر اپ رہے ۔ پی پی 282میں آزاد امیدوار لالہ طاہر رندھاوا 37ہزار 607ووٹ حاصل کر کامیاب،پی ٹی آئی کے قیصر مگسی 26ہزار 992ووٹ حاصل کر کے رنر اپ رہے ۔ پی پی 283میں مسلم لیگ(ن) کے مہر اعجاز اچلانہ نے 40ہزار 212ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی،پی ٹی آئی کے سجاد حسین المعروف سجن تنگوانی 36ہزار 895ووٹوں کے ساتھ رنر اپ رہے ۔پی پی 284 سے آزاد امیدوار سیدرفاقت گیلانی 33ہزار05ووٹ حاصل کر کے کامیا ب ٹھہرے ۔پی پی 285پر پی ٹی آئی کے خواجہ دائود سلیمانی27840 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، ان کے مدمقابل آزاد امیدوارمیر بادشاہ قیصرانی نے 26176 ووٹ لئے ۔پی پی 286ڈی جی خان IIپر تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار26897ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،مدمقابل آزاد امیدار خواجہ نظام المحمودنے 18668ووٹ لئے ۔پی پی 287ڈی جی خان IIIپر تحریک انصاف کے سردار جاوید اختر لنڈ 42593ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار محسن عطا کھوسہ نے 33695ووٹ لئے ۔پی پی 288ڈی جی خان IVپر آزاد امیدوار سردار محسن عطا کھوسہ نے 39396ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی،مدمقابل تحریک انصاف کے سردار سیف الدین کھوسہ نے 30132ووٹ لئے ۔ پی پی 289ڈی جی خان Vپر آزاد امیدوار حنیف پتافی کی 35389ووٹ لے کر کامیابی،مدمقابل تحریک انصاف کی ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ نے 18498ووٹ لئے ۔پی پی 290ڈی جی خان VIکے تحریک انصاف کے سردار احمد علی دریشک نے 32375ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اسامہ عبدالکریم نے 19408اور پیپلز پارٹی کے رمضان قادر نے 7494ووٹ لئے ۔پی پی 291ڈی جی خان VIIپر تحریک انصاف کے امیدار سردار محی الدین خان کھوسہ نے 42141ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کرلی،مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر لغاری نے 40333ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ پی پی 292ڈی جی خان VIIIپر تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد خان لغاری نے 32423ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے سردار اویس احمد لغاری 32170ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 268 سے ن لیگ کے ملک غلام قاسم ہنجرا 30432 ووٹ لیکر ایم پی اے منتخب ہوگئے ۔پی پی 269 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر عباس چانڈیہ 28293 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ رحیم کھر 24011 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی293(جامپور )میں تحریک انصاف کے محسن خان لغاری45,047 ووٹوں کے ساتھ کامیاب امیدوار قرار پائے ،مدمقابل آزاد امیدوارسردار شیر علی گورچانی33,454 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 294(محمد پور) میں تحریک انصاف کے سردار حسنین بہادر دریشک 41,539ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار اطہر حسین خان گورچانی 37,571ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 295(فاضلپور) میں تحریک انصاف کے فاروق امان اﷲ دریشک 48,549ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سردار پرویز اقبال خان گورچانی 37,571ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی296(راجن پور) میں تحریک انصاف کے طارق دریشک 42,119کے ساتھ کامیاب،مدمقابل آزاد امیدوار یوسف دریشک27,090ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی297(روجھان) میں تحریک انصاف کے سردار دوست مزاری 56,113ووٹوں کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ(ن) کے عاطف مزاری37,135ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 271 سے سابق صوبائی وزیر مال منصوراحمد خان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی بن گئے ۔ پی پی 278 پر ہارون سلطان کے بھائی باسط سلطان کامیاب ہوگئے ۔پی پی 243 سے مسلم لیگ (ن)کے ڈاکٹر مظہر اقبال نے 46076ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ضیاء کے غلام مرتضی کو میدان سے باہر کر دیا۔ پی پی 244سے مسلم لیگ (ن) کے ارشد لیڈر نے 40110ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ضیاء کے نعمان جاوید کو شکست دے دی ۔ پی پی 245 سے مسلم لیگ (ن) کے ظہیر چنڑ 47177 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، تحریک انصاف کے اصغر جوئیہ 42196 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 246 سے تحریک انصاف کے سمیع اﷲ چودھری 46175 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ (ن) کے رانا طارق 36851 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 247 سے مسلم لیگ (ن) کے کاظم پیرزادہ 51420 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، آزاد امیدوار محمد نواز 29896 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 248 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد افضل گِل 48829 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، آزاد امیدوار خلیل احمد 34693 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 249 سے مسلم لیگ (ق) کے احسان الحق چودھری 48393 ووٹ کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ (ن) کے خالد محمود ججہ 47840 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 250 سے مسلم لیگ(ق) کے ڈاکٹر محمد افضل 57229 ووٹ کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ (ن) کے سعد مسعود 47881 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 251 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک خالد محمود 43047 ووٹوں کے ساتھ پہلے ،تحریک انصاف کے ملک جہانزیب وارن 21802 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 252 سے مسلم لیگ (ن) کے شعیب اویسی 45458 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، تحریک انصاف کے ملک احمد عثمان نواز 26380 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 253 سے تحریک انصاف کے گزین عباسی 36375 ووٹ کے ساتھ پہلے ، مسلم لیگ (ن) کے عدنان فرید 31359 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 254 سے تحریک انصاف کے سید افتخار حسن 36644 ووٹوں کے ساتھ پہلے ، پیپلز پارٹی کے عامر علی شاہ 27403 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی268 سے مسلم لیگ ن کے قاسم ہنجرا، پی پی269 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار اظہر عباس چانڈیہ، پی پی270 سے پاکستان عوامی راج کے سردار محمد اجمل خان چانڈیہ ایڈووکیٹ، پی پی271 سے پی ٹی آئی کے نوابزادہ منصور احمد خان، پی پی272سے آزاد امیدوار سید باسط سلطان بخاری، پی پی273 سے پی ٹی آئی کے سید محمد سبطین رضا بخاری، پی پی274 سے پی ٹی آئی کے سید محمد رضا بخاری، پی پی275 سے آزاد امیدوار خرم سہیل لغاری، پی پی276 سے پی ٹی آئی کے عون حمید ڈوگر، پی پی277 سے آزاد امیدوار میاں علمدار عباس قریشی، پی پی278 سے پی ٹی آئی کے نیاز گشکوری اور پی پی279 سے پی ٹی آئی کے سردار محمد اشرف رند جیت گئے ہیں۔پی پی 203سے آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے والے بزرگ پارلمینٹرین ڈاکٹر خاور علی شاہ 48,645فاتح قرار، تحریک انصاف کے امیدوار مہر اکبر حیات ہراج نے 47,211ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 204سے آزاد امیدوارحسین جہانیاں گردیزی51,023فاتح قرار، تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبا س ظفر ہراج 32,998 ووٹ حاصل کرسکے ۔ پی ٹی آئی کے عامر نواز چانڈیہ نے پی پی 256 سے ،چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے ،میاں محمد شفیع نے پی پی 258 سے ،مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 اور پی پی 261 سے ،چوہدری آصف مجیدنے پی پی 262 سے اور چوہدری محمد شفیق نے پی پی 263 سے کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح پی پی پی کے غضنفر علی خان نے پی پی 255 سے ،مخدوم عثمان احمد نے پی پی 264 سے ،رئیس نبیل احمد نے پی پی 265 سے اور ممتاز چانگ نے پی پی 266 سے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں حاجی محمد ارشد پی پی 260 اور چوہدری محمد شفیق نے پی پی 267 سے کامیابی حاصل کی ۔ پی پی 46 نارووال 1ظفروال سے آزاد امیدوار سید سعید الحسن شاہ 37349ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے ۔ پی پی 69 سے پی ٹی آئی کے مامون جعفر تارڑ نے 58337ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے شاہد حسین بھٹی51644ووٹ حاصل کرسکے ۔پی پی 70سے مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر مظفر علی شیخ 49093ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، پی ٹی آئی کے ملک فیاض اعوان نے 46051ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 71میں پی ٹی آئی کے احسن عنصر بھٹی نے 47840ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔پی پی 178 سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ علاؤالدین 37320ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔پی پی 183سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جاوید علاؤالدین 42426ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔پی پی184 سے آزاد امیدوار سید ہ میمنت جگنو محسن45620 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔پی پی 185 مسلم لیگ(ن) کے امیدوار افتخار چھچھر نے 33777 ووٹ لیکر کامیاب حاصل کی۔پی پی186 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نور الامین وٹو44723ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،تحریک انصاف کے خرم جہانگیروٹو 39643 ووٹ حاصل کرسکے ۔پی پی 187سے مسلم لیگ (ن) امیدوار ملک علی عباس کھوکھر33890 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔پی پی188 سے مسلم لیگ (ن) کے میاں یاور زمان 54760 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔پی پی 189 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیب الحق نے 69524ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے سلیم صادق نے 40500 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی190 سے مسلم لیگ (ن) کے غلام رضا ربیرہ نے 42090 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے امیدوار رائے حماد اسلم کھرل نے 41141ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 194 سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم ابراہیم 61 ہزار 342 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید 54 ہزار 326 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 195 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارپیر کاشف چشتی 48 ہزار 654 ووٹ لے کر مسلسل چھٹی مرتبہ کامیاب ہوئے ۔پی پی 92سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر عنایت خان شہانی 61365ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔گوجرخان سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا۔سرگودھا میں کامیابی حاصل کی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 73نشستوں پر برتری حاصل ہے ، تحریک انصاف نے 20، متحدہ قومی موومنٹ 9، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، تحریک لبیک پاکستان نے 2 اورمسلم لیگ ن اور مجلس عمل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ عمران اسماعیل ،خرم شیر زمان، کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن،سعید غنی،غلام مرتضیٰ بلوچ ، سید ناصر حسین شاہ،آ غا سراج درانی، نادر مگسی جیت گئے ۔ پی پی کے سابق وفاقی وزیرعبدُالحکیم، جام مہتاب حسین ڈہر بلوچ ہار گئے ۔ پی ایس 11لاڑکانہ شہر میں جہاں 25سال بعد پیپلز پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ نثار احمد کھوڑو بیٹی ندا کھوڑو ہار گئی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ اپنے گھرعزیز آباد اورپیپلزپارٹی اپنے گڑھ لیاری میں شکست کھاگئی۔خیبر پختونخوا میں غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے واضح کامیابی حاصل کرلی۔ پی ٹی آئی 67،ایم ایم اے 10،اے این پی 6،ن لیگ نے 5سیٹیں حاصل کیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،مشتاق غنی ،اسد قیصر،امیر حیدر خان ہوتی، اکرم خان درانی، علی امین گنڈا پور کامیاب ہو گئے ۔بلوچستان میں بی اے پی 13،ایم کیوایم 9،بی این پی 7،پی ٹی آئی نے 4سیٹیں حاصل کی ہیں ۔سردار محمد رند، محمد صالح بھوتانی کامیاب رہے ۔ انتخابی نتائج