کراچی( سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں بلوچستان کی صرف5فیصد نمائندگی زیادتی ہے ،بلوچستان میں وسائل کی شدید کمی کے باعث عوام میں احساس محروم بڑھتا جارہاہے ۔ان خیالات کا اظہارپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے یوم تشکرکے موقع پربلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان حالات میں جہاں ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت میں مشغول ہے وہاں دیگرصوبوں اوروفاق کا فرض ہے کہ بلوچستان میں اپنی ریسکیو ٹیمیں بھیجیں اور معمولات زندگی بحال کرنے میں بلوچستان حکومت کی مدد کریں۔ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ وہ حب الوطنی میں کسی سے کم نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چھوٹے صوبوں میں بڑھتی ہوئی احساس محرومی کا نوٹس لیں۔