اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل دوپر سوا بارہ بجے طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔وزیراعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا۔چیف وہپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا یا۔سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو ایوان کا بھرپور نہیں بلکہ آئین کے مطابق مکمل اعتماد حاصل ہے ، آپ دیکھیں گے کہ وزیراعظم کو اعتماد کے لئے 181 ووٹ ملیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لیا جانا چاہئے ۔