لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپئین منظور جونئیر نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔