اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی تائیکوانڈو ٹیم رواں ماہ تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 16قومی تائیکوانڈو پلیئرز 18جولائی سے 29جولائی تک اردن میں منعقد ہونیوالی 10ویں ایشین جونیئر تائیکوانڈو چمپئن ، آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ اور یوتھ کیڈٹ چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔