لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے مطابق نئے سیزن میں چھ صوبائی انڈر۔19ٹیموں کے لئے قومی جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹیموں کے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا، انڈر۔ 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ تین روزہ اور ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہو گا۔ہر راؤنڈ میں پہلے تین روزہ میچ کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر ایک دن کے وقفے کے بعد انڈر19 ون ڈے میچ ہوا کرے گا ۔ سندھ انڈر 19 ٹیم میں محمد مسرور ہیڈکوچ،طاہر محمود اسٹنٹ کوچ،نثارخان فزیو،پرویز نبی ٹرینراورمحمداحسن اینالسٹ ہوں گے ۔ سینٹرل پنجاب میں تنویر شوکت ہیڈ کوچ،محمد ارشد معاون کوچ،زوہیب خان فزیو،خواجہ روحیل علی ٹرینر اور منصور علی انالسٹ ہوں گے ۔ ساوتھ پنجاب میں کامران خان ہیڈکوچ،سجادعباسی معاون کوچ،محمد عرفان فزیو،احمر ملک ٹرینراورحافظ علی حمزہ اینالسٹ ہوں گے ۔ ناردن ٹیم میں بلال احمد ہیڈ کوچ،فہد اکرم معاون کوچ،ریحان خان فزیو،مجاہد شاہ ٹرینزاور سید افراسیاب اینالسٹ ہوں گے ۔