لاہور ( پ ر ) تحریک انصاف ومن ونگ کی سینئر مرکز ی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کاپیچھا کریں گے ، کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے ۔قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔منی لانڈرنگ کرکے ہر سال اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر لیے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کر ائی تھی۔اب وقت آگیاہے کہ چوروں،لٹیروں اور ٹیکس میں خرد بردکرنے والوں کامحاسبہ کیاجائے ۔