اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) 5 رکنی قومی ٹیم عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل میانمار روانہ ہوگی۔عالمی سنوکر چیمپئن شپ 18 سے 27 نومبر تک میانمار کے شہر ینگون میں منعقد ہو گی۔ جس میں 4 کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ کھلاڑیوں میں بابر مسیح، محمد آصف اور محمد بلال مینز کیٹیگری میں جبکہ عمران شہزاد ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔