لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرنگران حکومت نے اصل قومی شناختی کارڈ کے بغیر سائلین اوراصل دفتری کارڈکے بغیر ملازمین کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائدکر دی ،س حوالے سے سکیورٹی معاملات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، عمل درآمد آج جمعرات سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ کے اہم ترین شہروں میں شر پسند عناصر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہیں تاکہ معاشرے میں بے چینی کی فضاء بنائی جا سکے ۔ مذکورہ رپورٹ کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سول سیکرٹریٹ، اس سے ملحقہ اداروں، صوبائی، ضلعی اور خود مختار اداروں میں سکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے کی غرض سے سرکاری اداروں میں آنے والے سائلین اور سرکاری ملازمین کی ’’ٹرپل سٹیپ سیکورٹی‘‘ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیاہے ۔ پابندی